لندن، برطانیہ نے پاکستان سے آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 22ستمبرکے بعد پاکستان سے ویکسین لگوا کر آنے والے افراد کو گھر پر قرنطینہ کرنا پڑیگا۔قرنطینہ کی شرط کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ برطانیہ پاکستان میں لگائی جانے والی بیشتر ویکسینز کو تسلیم نہیں کرتا اور برطانیہ کو تسلیم شدہ ویکسینز کے معیار کا مسئلہ نہیں ہے تاہم اسے پاکستان میں ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کے اجرا پر تحفظات ہیں۔برطانیہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سرٹیفکیٹ کے اجرا کا ایسا نظام بنائے جو برطانیہ کے لیے بھی قابل قبول ہو۔ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان سے ویکسین لگوانے والوں کو 22 ستمبر کے بعد آنے پر بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور لوکیٹر فارم بھرنا ہوگا، پھر برطانیہ پہنچ کر انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا، پانچویں روز وہ پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق4 اکتوبر کے بعد امکان ہے کہ برطانیہ منظور شدہ ویکسینز کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرلے۔
برطانیہ نے پاکستان سے آنیوالوں کیلئے نئی گائیڈلائنز جاری کردیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
