پشاور، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف جمعیت علما اسلام کے اقلیتی رکن اسمبلی سردار رنجیت سنگھ نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور وہ احتجاجا رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے۔
پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ اضافے سے جہاں ایک طرف عوام کے ناک میں دم کرکے رکھ دیا وہاں ارکان اسمبلی بھی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف جے یو آئی کے اقلیتی رکن اسمبلی احتجاجا ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی اجلاس کے لئے رکشہ میں سفر کرکے پہنچ گئے۔رکن صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے، لیکن رکشہ میں ذیادہ کرایہ لینے پر بھی نالاں نظر آئے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رکشہ میں بھی کرایہ بڑھا دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی تک رکشہ والے کو دو سو روپے کرایہ دیا۔
پیٹرول کے پیسے نہیں، جے یو آئی کے ایم پی اے رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
