ہومپاکستانایف آئی اے کا جعلی کورونا ٹیسٹ بنانیوالے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈائون ، صوابی میں کارروائی کے دوران کورونا کے 19جعلی سرٹیفکیٹ و لیپ ٹاپ برآمد ،ایک ملزم گرفتار

ایف آئی اے کا جعلی کورونا ٹیسٹ بنانیوالے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈائون ، صوابی میں کارروائی کے دوران کورونا کے 19جعلی سرٹیفکیٹ و لیپ ٹاپ برآمد ،ایک ملزم گرفتار

اسلام آباد،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کی جعلی کورونا ٹیسٹ بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈائون ، صوابی میں کارروائی کے دوران کورونا کے 19جعلی سرٹیفکیٹ برآمد ، جعلی لیب کو سیل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
پیر کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کچھ دن پہلے میڈیا میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی کہ تقریبا 684پاکستانی شہری دبئی میں جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹس کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ایف آئی اے امیگریشن کے پاس بھی ایسے چند کیسز آئے جن میں کچھ مسافر جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پر بیرون ملک سفر کی کوشش کر رہے تھے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کے پی ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے صوابی میں پریمیئر ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا ،جہاں پر خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر خون کے نمونے جمع کرنے کا مرکز چلا یا جا رہا تھا ،تفتیش کے دوران ٹریول ایجنسی سے گرفتار ملزم طیب نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسلام آباد اور کے پی کی مختلف لیبز سے نقش اور لقمان نامی افراد سے مسافروں کے خون کے نمونوں کے بغیر کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کا انتظام کیا ، فی سرٹیفکیٹ 700سے2000روپے تک چارج کئے گئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی میں 19کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ اور دو لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جعلی لیب کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔