ہومپاکستانموٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

موٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )موٹروے پولیس نے بڑی مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،چکری کے قریب دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کوسڑک کے کنارے( ور ج)میں ایک بوری لاوارث حالت میں ملی-شک کی بنیاد پر بوری کی تلاشی لینے پر 11 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزمان کی تلاش جاری ہے ،ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہیروئن اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔