ہومپاکستانمرتضی بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، بلاول

مرتضی بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، بلاول

لاہور(آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید میر مرتضی بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا، وہ سازش یہ تھی کہ “ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو”۔بلاول بھٹو زرداری نے میر مرتضی بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی تو شہید میر مرتضی بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا، انہوں نے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہو گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید میر مرتضی بھٹو جمہوریت کے لے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔