Saturday, March 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

اسلام آباد: (سب نیوز) حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 22 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل ڈی او کی نئی قیمت 365 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے ایک ہفتے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے دیہی علاقوں اور کم آمدنی والے طبقے پر شدید اثرات مرتب ہوں گے، جہاں یہ ایندھن روزمرہ استعمال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔