Saturday, March 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزمتنازع سوشل میڈیا پوسٹ پر پی سی بی کا ایکشن، نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

متنازع سوشل میڈیا پوسٹ پر پی سی بی کا ایکشن، نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر ڈسپلنری فریم ورک کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کو مقررہ مدت کے اندر اپنا تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد موصول ہونے والے مقف کا جائزہ لے کر آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی سی بی نے واضح کیا کہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پابندی اور کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور تمام کھلاڑیوں سے ضابطوں کی مکمل پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں قذافی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر تنقید کی گئی تھی۔بعد ازاں کھلاڑی نے مذکورہ پوسٹ حذف کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ ان کا سوشل میڈیا اکانٹ ہیک ہوگیا تھا جسے بعد میں بحال کر لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔