Wednesday, March 25, 2026
ہومپاکستانبرطانوی ہائی کمشنر کی ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر کی ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قانون نافذ کرنے، سرحدی سلامتی کو مزید مؤثر بنانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے سیکیورٹی اور قانون کی عملداری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔