Tuesday, March 17, 2026
ہومپاکستانپاکستان کے پاس تیل کے ذخائر کتنے اور معیشت کی صورتحال کیا ہے ، وزرارت خزانہ نے بتادیا

پاکستان کے پاس تیل کے ذخائر کتنے اور معیشت کی صورتحال کیا ہے ، وزرارت خزانہ نے بتادیا

اسلام آباد (سب نیوز)وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس مارچ اور اپریل کے لیے تیل کے ذخائر موجود ہیں جو توانائی کے استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت اشارے دیے ہیں۔
وزارت کے مطابق فروری میں ملکی کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری تک پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس 427 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو ملکی معیشت کے استحکام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔بیان کے مطابق فروری میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ اسی ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ دونوں عوامل ملکی معاشی استحکام میں مددگار ہیں۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ فروری میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ تقریبا 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یہ اضافہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کا بھی ثبوت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کے فارن ایکسچینج کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جو ملکی کرنسی اور مالیاتی استحکام کے لیے خوش آئند ہے۔بڑی صنعتوں کی ترقی جنوری میں 12 فیصد اور فروری میں 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔