Saturday, March 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا کا مجتبی خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنما ئوں کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

امریکا کا مجتبی خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنما ئوں کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

نیویارک(آئی پی ایس )امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنماں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے ایکس اکانٹ سے جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سمیت ایران کے اہم رہنماں کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ جو بھی فرد ایران کے ان 10 اہم رہنماں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا وہ امریکا منتقل ہونے کا اہل بھی بن سکتا ہے اور اس کے لیے 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔وہ ایرانی رہنماں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر انعام رکھا گیا ہے ان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای ، ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، سیکرٹری برائے سپریم کونسل علی لاریجانی، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحیی رحیم صفوی اور بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج تہران میں یوم القدس ریلی کے موقع پر علی لاریجانی اور دیگر اہم شخصیات عوامی ریلی میں شریک ہوئے، ایرانی رہنماوں نے کسی بھی دھمکی اور خوف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ریلی کے شرکا کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور امریکا مخالف نعرے بھی لگائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔