Thursday, March 12, 2026
ہومتازہ تریناسلام آباد کیریئر کالج کی فرنچائز معاہدے عید کے بعد کرنے کا اعلان

اسلام آباد کیریئر کالج کی فرنچائز معاہدے عید کے بعد کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( سب نیوز)
اللہ کا قانون اٹل اصولوں پر محیط ہے۔ انسان کے وجود میں کائنات کے تمام راز چھپے ہوئے ہیں ۔ جن کی کھوج لگانے سے کائنات کے راز کھلتے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے آئی سی سی کلسٹر 1 کے مرکزی دفتر کیانی روڈ بہارہ کہو میں سنٹرل مینجمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ

اسلام آباد کیرئیر کالج کی فرنچائز کے معاہدے عید کے بعد کریں گے۔

کیرئیر کالج کی 100 برانچز کا ہدف جلد پورا کرلیں گے ۔ اجلاس میں چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ،سنٹرل آڈٹ آفیسر محمد خالد ، مرکزی اکاؤنٹنٹ عزیر سرور، سی ای او شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس ناصر عباسی شریک تھے۔ پروفیسر عامر نے کہا کہ علم و تحقیق پرنسپلز ، اساتذہ اور طلباء میں منتقل کرنے کی جامع منصوبہ بندی پر اپریل مئی پر عملدرآمد کریں گے۔ انکی ایمان اور عمل افروز تربیتی ورکشاپس شروع کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔