Friday, March 13, 2026
ہومتازہ ترینایران کی جنگ جیت چکے، اب آپ کے جہازوں کی ضرورت نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی مدد مسترد کر دی

ایران کی جنگ جیت چکے، اب آپ کے جہازوں کی ضرورت نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی مدد مسترد کر دی

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف جاری جنگ میں برطانیہ کے طیارہ بردار جنگی جہازوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ امریکا اس جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا کہ برطانیہ مشرقِ وسطی میں اپنے دو طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے، لیکن اب امریکا کو اس مدد کی ضرورت نہیں رہی۔ان کا یہ بیان برطانوی وزارتِ دفاع کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کے جدید طیارہ بردار جہاز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ایسے اتحادیوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔ انہوں نے برطانیہ کو کبھی عظیم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس بات کو یاد رکھے گا۔یہ بیان امریکا اور برطانیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکا اور اسرائیل 28 فروری سے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ برطانیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شامل نہیں ہو رہا بلکہ صرف اپنے قومی مفادات اور شہریوں کے تحفظ پر توجہ دے رہا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں بھی اس جنگ کے خلاف مخالفت سامنے آ رہی ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق برطانوی عوام کی بڑی تعداد اس جنگ کو غیر ضروری قرار دے رہی ہے جبکہ ہزاروں افراد نے لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔