اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو اردن کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری نہایت ضروری ہیں۔
