Saturday, April 4, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد میں عورت مارچ میں شریک 11خواتین اور 3مرد وں کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد میں عورت مارچ میں شریک 11خواتین اور 3مرد وں کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عورت مارچ میں شریک 11 خواتین اور 3 مردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں فرزانہ باری بھی شامل ہیں۔

اتوار کے روز اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف-6 میں منعقد ہونے والے عورت مارچ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 11 خواتین اور 3 مردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد میں معروف سماجی کارکن ڈاکٹر فرزانہ باری سمیت مارچ کے منتظمین اور شرکا بھی شامل ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عورت مارچ کے حوالے سے کوئی این اوسی جاری نہیں کیا گیا، سیکٹر ایف 6 سے ڈی چوک تک عورت مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔