اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795سے زائد زخمی ہوئے ہیں،242چیک پوسٹیں تباہ اور 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرکے انہیں بھی تباہ کیا گیا،کارروائیوں میں 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں جبکہ افغانستان میں 64 مختلف مقامات کو فضائی حملوں میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے افواج پاکستان کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک افغان طالبان رجیم کے 583کارندے ہلاک ہوچکے۔ افغانستان کے اندر 64 مقامات کو فضائی کارروائی میں بھی موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال بتا دی۔ عطا تارڑ کے مطابق افغان طالبان رجیم کے583کارندے ہلاک جبکہ 795سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ افغان طالبان رجیم کی 242 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ38 چیک پوسٹوں پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے قبضہ کر لیا۔ افغان طالبان رجیم کے 213ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانے کو بھی تباہ کیا جا چکا ہے۔ وزیراطلاعات کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان میں 64 مقامات کو موثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
