اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے 7 پیٹرول پمپس سیل کر دیے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 145 پیٹرول پمپس موجود ہیں۔
گزشتہ رات رش کے باعث 8 پمپس پر پیٹرول کی قلت جبکہ 5 پمپس پر ڈیزل ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا مجموعی طور پر 25 لاکھ 90 ہزار 736 لیٹر جبکہ ڈیزل کا 15 لاکھ 83 ہزار 362 لیٹر سٹاک موجود ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پیٹرول دینے سے انکار کرنے والے 7 پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا گیا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
