Wednesday, March 4, 2026
ہومپاکستاناڈیالہ جیل میں پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ

اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ

راولپنڈی(سب نیوز) اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، میڈیکل ٹیم میں ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق پمزکے ماہر امراض چشم ڈاکٹرعارف اور ڈاکٹر اوصل بھی میڈیکل ٹیم میں شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچی۔ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کو جیل اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی بھی معاونت حاصل رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ چیک کرکے واپس روانہ ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔