Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزافغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے

افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے

اسلام آباد(آئی پی ایس ) افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے ملک کے وسطی صوبے بامیان فرار ہوگئے۔افغان میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے حکام نے پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے اپنے ٹھکانے تبدیل کرلیے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کے حکام 5 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان پہنچے اور یہ ہیلی کاپٹر تاحال بامیان ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں اب تک طالبان کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہوگئے۔پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کی 118 چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا اور 31 پر قبضہ کرلیا جبکہ 188 ٹینک، بکرت بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔پاکستان کی جانب سے اب تک افغانستان میں 51 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔