Monday, March 2, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا حکم نامہ ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا حکم نامہ ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ میں اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے حکم نامے کو چیلنج کر دیا گیا۔وکیل عیسی شاہ ایڈووکیٹ نے ایم ٹیگ لگانے کے حکم کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔
ایم ٹیگ کے خلاف کیس آج چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں مقرر تھا تاہم چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔رجسٹرار آفس کیس کی آئندہ تاریخ دوبارہ جاری کرے گا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت میں سنگل بینچ کی سماعت بھی نہ ہو سکی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔