عمان (آئی پی ایس )اسلامی تعاون تنظیم نے ایران کی جانب سے سلطنت عمان کی دقم بندرگاہ اور عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر مبینہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کارروائیوں کو عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا اور عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا بین الاقوامی قانون اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، جو خطے میں خطرناک کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔
