Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور بحرین کاخطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور بحرین کاخطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ پر اتفاق

منامہ (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اہم ملاقات میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے موجودہ علاقائی پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت اجاگر کی۔انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں سفارتی رابطوں اور باہمی مشاورت کو جاری رکھنا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔