اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی نے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
سردار لطیف کھوسہ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں بانیٔ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں علاج کے دوران ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
