Friday, February 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزچوکے چھکوں کی برسات، بھارت نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

چوکے چھکوں کی برسات، بھارت نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

چنئی(آئی پی ایس )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی بیٹرز نے زمبابوے کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، چوکے چھکوں کی برسات کرتے ہوئیرواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور تاریخ کا دوسرا بڑا سکور بنا ڈالا۔چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 256 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔بھارتی بیٹرز نے اننگز میں مجموعی طور پر17 چھکے مارے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے 24، ابھیشیک شرما نے 55، ایشان کشن نے 38 اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 33 رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے زمبابوین بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ پانڈیا 23 گیندوں پر 53 اور تلک ورما 16 گیندوں پر 44 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔بھارت کے 256 رنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل 2007 میں سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف 260 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ہی 254 رنز اسکور کیے تھے۔یہ بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔