Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانوفاقی وزیر داخلہ سیاچن کے 2روزہ دورہ کیلئے سکردو پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ سیاچن کے 2روزہ دورہ کیلئے سکردو پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سیاچن کے 2روزہ دورہ کے لئے سکردو پہنچ گئے۔سکردو ائیرپورٹ پر مقامی انتظامیہ اور گلگت بلتستان سکاوٹس کے حکام نے استقبال کیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اپنے دورہ سیاچن میں گیاری اور گیانگ سیکٹرز کا دورہ کریں گے۔گیاری میں یادگار شہدا پر حاضری دیں گے۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وزیر داخلہ گیاری اور گیانگ میں بارڈرز پر موجود پاک فوج کے جوانوں سے ملیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔