Wednesday, February 25, 2026
ہومتازہ ترینگورنر خیبر پختونخوا کا یو اے ای سفارتخانے کا دورہ، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

گورنر خیبر پختونخوا کا یو اے ای سفارتخانے کا دورہ، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی سے ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے گورنر خیبرپختونخوا کو یو اے ای کیجانب سے کھجوریں بطور تحفہ پیش کیں جو کہ صوبے کے مستحق افراد میں تقسیم کی جائیں گی


ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سالم محمد الزعابی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جہاں تقریباً 20 لاکھ پاکستانی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ متحدہ عرب امارات کو مختلف شعبوں میں ہنرمند اور ٹیکنیکل افراد کی ضرورت ہے، اور اگر پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا سے تربیت یافتہ افراد وہاں آئیں تو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔


اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز سمیت توانائی، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو دعوت دی کہ وہ صوبے میں سرمایہ کاری کریں اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ گورنر نے سفیر کو پشاور کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔