اسلام آباد(آئی پی ایس) ؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سید سلمان گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سلمان گیلانی اردو ادب کا ایک معتبر نام تھے جن کی نعتیہ کلام اور شاعری میں احساس کی گہرائی، فکر کی پختگی اور معاشرتی شعور نمایاں تھا۔ ان کے انتقال سے اردو ادب ایک باوقار اور حساس تخلیق کار سے محروم ہو گیا ہے.انہون نے کہا کہ مرحوم کا ادبی سرمایہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوتا رہے گا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے سید سلمان گیلانی مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔
