Sunday, February 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزعلیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: شیر افضل مروت

علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: شیر افضل مروت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سابق رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود ثمرعباسمیں گفتگو علیمہ خان نے میرے خلاف سوشل میڈیا بریگیڈ کو متحرک کیا،وہ میرے خلاف عدالت جانا چاہیں توجا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ آپ بانی کی بینائی کے معاملے کو کیوں کمزور کر رہے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی ایسا آدمی نہیں جس پرعلیمہ خان نے تنقید نہ کی ہو۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی کے لوگوں کو نوکر سمجھتی ہیں، علی امین گنڈا پور کی پارٹی میں پوزیشن مضبوط ہے، پچیس ایم پی ایز، چھ سے7 ان کے ساتھ ہے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اپنی ساری کشتیاں جلا چکا ہوں،علی امین گنڈا پور جادوگر تو نہیں تھے کہ بانی کو جیل سینکال لیتے، ان کے خلاف تین ماہ سیسازش ہو رہی تھی، بشری بی بی اور مراد سعید نے سہیل آفریدی کو وزیراعلی بنایا،علیمہ خان سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہیسہیل آفریدی چند ہفتوں کیمہمان ہیں،عید کیبعد ان ایم پی ایز کی پھر عید ہو گی جنہوں نے یا وزیراعلی چننا ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا پر ڈس کوالیفائی کیشن کی تلوار لٹک رہی ہے، ایک دو اور لیگل معاملات بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔