بیجنگ : انٹرنیٹ پر “چینی بننے ” کا رجحان آج کل بہت مقبول ہو رہا ہے ۔ اسپرنگ فیسٹول دنیا بھر کے انٹر نیٹ صارفین کے لیے چین کو جاننے کا ایک اور اہم ذریعہ بن گیا ہے ۔
اس حوالے سے سی جی ٹی این کے ایک سروے کے نتائج کےمطابق 95.1 فیصد جواب دہندگان چینی نئے سال کے بارے میں جاننے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ۔ 95 فیصد افراد کا خیال ہے کہ یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں اسپرنگ فیسٹول کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی ثقافت دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جب کہ 86.7 فیصد جواب دہندگان چینی نئے سال کا جشن منانے کے لیے چین آنا چاہتے ہیں ۔
اس کے علاوہ 88.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چینی ثقافت کے عالمی اثر و رسوخ نے کنزیومر مارکیٹ کو مزید تقویت دی ہے ۔
