Tuesday, February 10, 2026
ہومبریکنگ نیوزنوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ملاقات میں ثقافتی پہلووں پر بھی گفتگو ہوئی، جس کے دوران برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کا لاہور میں بسنت کے تہوار پر بھی اظہار مسرت کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔