راولپنڈی (آئی پی ایس)اپ کنٹری انکلو ہاوسنگ سوسائٹی میں سوئی گیس کے میٹر لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جبکہ مہمان خصوصی سی ای او اختر مسعود عباسی تھے تقریب میں محمد شبیر عباسی
ڈائریکٹراپ کنٹری ۔ جی ۔ ایم اپ کنٹری میجر (ر) عاصم خور شد ، چپف کوآرڈینیٹر اپ کنٹری خالد قریشی ،ڈائر یکٹر ارٹیکلچر اخلاق سندھو،سابق جی ایم گیس را جہ افتخار ستی۔ مرزاآصف ،عبدالرحمن, انچارج بجلی جہانگیرا سلم . راجہ اظہار، مرزارواف، مقامی زمیندار راجہ عمران خالق، محمد شکیل ، رفیق بھٹ ، حافظ شفیق ، سلمان رشئ کے علاوہ ممبران اور رہائشی موجود تھے۔ اختر محسودعباسی نے یقین دلایا کہ بنیادی ضرورت سوئی گیس تھی آج الحمد للہ پوری ہو گئی ہم نے اہم سنگ میل عبور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ممبران اور رئیل اسٹیٹ کے لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر انشاء اللہ پورا اتر چکے ہیں۔ بنیادی سہولتیں پانی بجلی ، گیس ،نیاٹل، سی سی ٹی وی کے علاوہ 24/7 سیکورٹی موجود ھے ۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک آئیڈیل ہاوسنگ پروجیکٹ ہے جہاں مکانات بڑی تیزی بن ر ہےہیں۔ انشاء اللہ ہماری ٹیم اور انتظامیہ دن رات ممبران کی توقعات کو پورا کریں گے۔
اپ کنٹری انکلو ہاوسنگ سوسائٹی میں سوئی گیس کے میٹر لگانے کی تقریب کا انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
