اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جن متنازع معاملات پر بات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو انگیج کرے، شہبازشریف کی پالیسی ہے کہ اپوزیشن کو انگیج کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور وزیرمنصوبہ بندی کو کہا کہ وزیراعلی خیبرپختون خوا کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔
طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اس میں مرکزی کردار رانا ثنا نے ادا کیا ہے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں سیاسی اختلافات ہیں، اپوزیشن جن متنازع معاملات پربات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
