Sunday, March 1, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا رات گئے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ،اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی

سی ڈی اے کا رات گئے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ،اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے ڈی ایم اے ٹیم کے ہمراہ آئی جے پی روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف رات گئے آپریشن میں 30 کرینوں،30 ٹرک اور لفٹرز کی مدد سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے قبضہ مافیا سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی ۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔