Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزتیرہ سال بعد ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی

تیرہ سال بعد ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی

کراچی(سب نیوز )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور بنگلا دیش کی بیمان ائیرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق کئی سال بعد بنگلادیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی پہنچے گی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ اس سے قبل بنگلادیش سے آخری براہ راست پرواز 2012 میں کراچی آئی تھی۔

بیمان ائیرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی ہے اور ٹریول ایجنٹس کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گیں۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر چند دن قبل ہی بیمان ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی جبکہ پی آئی اے اور بیمان ائیر کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔