گڑھی خدا بخش(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے آج نہیں تو کل مفاہمت کرنا ہو گی۔سندھ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محترمہ کی شہادت کواٹھارہ سال گزرچکے ہیں،، قاتلوں،دہشت گردوں کیلییسب سیبڑا جواب آپ ہو،چاروں صوبوں سیہرسال بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کوپیغام جاتا ہیکل بھی بی بی زندہ اورآج بھی زندہ ہے، جیالوں کی محبت سیہمیں طاقت ملتی ہے، پورے پاکستان سے کارکن آج کے روز یہاں جمع ہوتے ہیں، مئی میں بھارت کوجنگ کے میدان میں شکست ہوئی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ یہ جیت پورے پاکستان اورعوام کی جیت ہے، اس جیت کوپوری دنیا میں سراہا گیا، گڑھی خدابخش کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔ جنگی طیاروں نیپاکستان کے6جہاز گرائے، شکست کے بعد نریندرمودی کہیں غائب ہوچکا ہے بھارتی وزیراعظم فیلڈ مارشل کا نام سن کر چپ ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پوری قوم کی جیت ہے، اس سال کی سب سے بڑی خبر پاکستان کی بھارت کو شکست ہے، بھارت آج تک اس شکست کوہضم نہیں کرسکا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھ کردوستی کومضبوط کیا، بے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں، سیاسی بحران موجود، ہمیں عوام کو مسائل سے نکالنا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات ہے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے وفاق کے مسائل ہمارے مسائل ہے، وفاق کیمعاشی مسئلے اور پریشانیوں کو دور کریں گے، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ فاق کوحبکو،سبکوجیسیاداروں کا بوجھ اتارکر صوبوں کودینا چاہیے،ہم وفاق سیبہترپرفارم کریں گے، ہم سب کوملکرمعاشی مسائل کوحل کرنا چاہیے، جیالوں کو کہتا آرہا ہوں مہنگائی کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی دورسے تھا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مگرکیا کروں عوام حکومت کے دعوے کونہیں مان رہے، عوام پوچھتے ہیں ہمیں کب پتا چلے گا معاشی ترقی ہورہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام مہنگائی، بیروزگاری اورغربت کا مقابلہ کر رہے ہیں، اداروں میں صلاحیت کا بحران ہے، بجلی ، گیس، اشیائے ضروریہ سمیت ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے، پیپلزپارٹی میں ہی وہ صلاحیت اور منشور ہے جو عوام کومشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کوعوام دوست سمجھا جاتا ہے
