Sunday, December 21, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پر پاک بحریہ، دفاعی ماہرین اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پر پاک بحریہ، دفاعی ماہرین اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی این ایس خیبر کی شمولیت سے پاکستان کا سمندری سرحدوںکا تحفظ مزید مضبوط ہو گا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پر پاک بحریہ، دفاعی ماہرین اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس خیبر کی شمولیت سے پاکستان کا سمندری سرحدوں کے تحفظ مزید مضبوط ہو گا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ بحری قوت اور صلاحیت میں اضافہ پاکستان کی معیشت، تجارت اور سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔