Thursday, March 12, 2026
ہومپاکستانبلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات

بلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات

کوئٹہ(آئی پی ایس )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن اور اہلکاروں کی شہادتوں کے متعلق رپورٹ جاری کردی۔کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں 78 ہزار آئی بی اوز کیے گئے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں 202 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 280 شہری جاں بحق ہوئے، خاران میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گزشتہ برس کی نسبت رواں برس بہتر حکمت عملی کے ذریعے سکیورٹی فورسز پر حملے کم ہوئے۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے عام عوام پر حملے شروع کیے گئے، رواں برس کی سب سے بڑی کامیابی امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا ہے،دیگر ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف انٹر پول کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ اکتوبر میں ایس ایچ او خاران کو شہید کیا گیا، دہشت گرد ایس ایچ او کو اغوا کر کے ساتھ لے جانا چاہتے تھے، مزاحمت پر اِسے شہید کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایس ایچ او کو اغوا کر کے پروپیگنڈا کرنا چاہتے تھے، اس دہشت گرد گروپ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔