Wednesday, March 4, 2026
ہومپاکستانپنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی(سب نیوز) ٹرانسپورٹرز نے ترمیم شدہ ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ پیر کو تمام بس اڈے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پورے پنجاب میں ہو گی اور ممکن ہے یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے۔

حکومت کو ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔ 25 ہزار روپے کمانے والے موٹر سائیکل سوار پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ لگانا ناانصافی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی پاکستان یونائیٹڈ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ٹرانسپورٹرز رہنماوں نے 8دسمبر کو تمام ٹرمینلز مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین اور جرمانے قابل مذمت ہیں۔ اور یہ ٹرانسپورٹرز پر غیرضروری بوجھ ہے۔رہنماوں نے قوانین میں ترمیم کو ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ظالمانہ اقدامات واپس لے۔ حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔