جدہ(خالد نواز چیمہ )اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ نے پوری قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سعودی عرب میں مقیم محبِ وطن اوورسیز پاکستانیوں نے بےحد خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آئندہ پانچ سال کے لیے دوبارہ چیف آف آرمی اسٹاف کا منصب سنبھال لیا ہے، اور وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف ایک تقرری نہیں ، یہ پاکستان کے مستقبل، طاقت، استحکام اور قومی بقا کا اعلان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے ہر سطح پر جس پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور غیرمتزلزل عزم کا ثبوت دیا ہے، وہ پوری قوم کے اعتماد کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی وژنری قیادت دسمبر 2030 تک پاکستان کے دفاع، اتحاد اور قومی سلامتی کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔
ہم وزیراعظم میاں شہباز شریف کے اس تاریخی اور دوراندیش فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو ادارہ جاتی تسلسل، قومی استحکام اور ملک کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم قدم ہے۔
ہم اس منظم منفی مہم کی بھی مذمت کرتے ہیں جو بیرون ملک بیٹھے چند عناصر پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کے خلاف پھیلا رہے ہیں۔ امید ہے کہ ریاست قانون کے مطابق ایسے پروپیگنڈہ نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر اور ذمہ دارانہ اقدامات جاری رکھے گی۔
اس سلسلے میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے بیرون ملک سے فیک نیوز پھیلانے والے عناصر کے خلاف عملی اقدامات کیے۔آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں نئی امید، نئے اعتماد اور نئے عزم کا دن ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوبارہ تقرری پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر؛ خالد نواز چیمہ کا قوم کے نام مبارکباد پیغام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
