اسلام آباد(آئی پی ایس )کرغزستان کے صدر صادرژپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
دورہ کے دوران کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔کرغز صدر صادرژپاروف کے دورہ کے دوران متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
