اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے شوکت خانم اسپتال کے سی ای او کا جعلی روپ دھار کر فلک ناز کو فراڈ کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کا دھوکہ کیا جس پر ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں محمد ندیم اور اسد فلق شامل ہیں جن کا تعلق بستی گمے والا سے ہے۔ مقدمہ ایف آئی آر 308/2025 کے تحت درج جبکہ دفعات پی پی سی 14، 34، 109، 419 اور 420 درج کرلیے گئے ہیں۔
اہلکاروں کی جانب سے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے کردار کی بھی چھان بین اور تفتیش کی جارہی ہے۔
سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
