اسلام آباد،مارگلہ پولیس کا چار سالہ بچی ثنایا کی فیصل مسجد سے گمشدگی کال پر بروقت ایکشن،بچی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اے ایس آئی صغیر اور اے ایس آئی مشرف شاہ کو اپنے دفتر مدعو کیا اور شاباش دی ۔دونوں اے ایس آئیز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا ،بچی کے والدین نے اسلام آباد پولیس کی تعریف کی اور بروقت مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مارگلہ پولیس کا چار سالہ بچی ثنایا کی فیصل مسجد سے گمشدگی کال پر بروقت ایکشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
