Friday, November 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزاپوزیشن لیڈر کی تقرری: سپیکر قومی اسمبلی کی اسپیشل سیکرٹری شعبہ قانون سازی سے مشاورت

اپوزیشن لیڈر کی تقرری: سپیکر قومی اسمبلی کی اسپیشل سیکرٹری شعبہ قانون سازی سے مشاورت

اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا معاملہ ،ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری شعبہ قانون سازی سے مشاورت جاری ہے۔اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کے معاملے پر قانونی پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے معاملے پر عدالت میں سپیکر قومی اسمبلی کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔شبلی فراز کے اس میں سپیکر قومی اسمبلی کو غلطی سے فریق بنایا گیا۔پی ٹی ائی نے شبلی فراز کے عدالت میں سپیکر کو فریق بنانے سے متعلق درخواست واپس لے لی ہے۔پی ٹی ائی سپیکر قومی اسمبلی کو عدالت میں فریق بنانے سے متعلق درخواست واپس لینے کی کاپی قومی اسمبلی سیکریٹ کو جمع کرائے گی۔قومی اسمبلی سیکریٹ جلد از جلد اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے پر غورکررہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔