ہومپاکستانمسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

لاہور (آئی پی ایس ) مسلم لیگ نون نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض جبکہ این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ جبکہ پی پی98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔