Friday, May 8, 2026
ہومتازہ ترینافغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا

افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا

اسلام آباد ،افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کا معاملہ افغانستان کا نہیں پاکستان کا ہے، افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو اپنا سربراہ مانتے ہیں تو انہیں ان کی بات بھی ماننا ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک افغان طویل سرحد پر بعض مقامات ایسے ہیں جہاں ابھی تک ان کی رسائی نہیں، حکومت کی تشکیل کے بعد اس سے متعلق مکینزم بنائیں گے۔ اگر کسی کو پڑوسی ملک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پایا گیا تو ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔