غذر ،یاسین سندھی سے تعلق رکھنے والی مرحوم ڈاکٹر کریم پناہ کی بیٹی راحیلہ کریم کو یوگریڈ سکالرشپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنا ایک سمسٹر سینٹ کیتھرین یونیورسٹی ، سینٹ پال ، مینیسوٹا ، امریکہ کے معزز انسٹی ٹیوٹ سے حا صل کرے گی ۔
اس نے اپنی ایف ایس سی آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ، ہنزہ سے کی ہے اور اس وقت قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ ہے جو پاکستان کا ایک معروف ادارہ ہے جہاں وہ بی ایس اکنامکس پڑھ رہی ہے۔ راحیلہ اپنے تعلیمی کیریئر میں ہمیشہ ایک ذہین اور قابل طالبہ رہی ہیں اور بہت سی سماجی اور تعلیمی تنظیموں کا حصہ رہی ہیں جہاں وہ قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہم اسے اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دینا چاہتے ہیں اور ہم اس کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات بھیجتے ہیں۔
مرحوم ڈاکٹر کریم پناہ کی بیٹی راحیلہ کریم یوگریڈ سکالرشپ کیلئے منتخب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
