افغانستان میں انخلا بڑا مسئلہ ہے اس میں پوری مدد کر رہے ہیں، دنیا افغانستان سے متعلق خطرات کو سمجھے، دنیا نے پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی، وزیر اعظم عمران خان نے جو بات کی وہ حرف بحرف درست ثابت ہوئی،
کالعدم ٹی ٹی پی کو بھارت سے فنڈ مل رہے تھے
3سال میں وفاق نے سندھ حکومت کو 19 سو ارب روپیہ دیا ہے یہ پیسہ نا اب تک کراچی میں لگا اور نا اندرون سندھ میں، صوبہ سندھ بدنظمی اور بحران کا شکار ہے، تمام صوبائی عہدیدار وفاق سے آنے والا پیسہ بیرون منتقل کرنے کے مشن پر ہیں، سندھ حکومت نا خود کام کررہی ہے نا وفاق کو کام کرنے دے رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، ان کی ناکامی کا انتظار نہ کرے، انتظامی اور مالی لحاظ سے جو مدد فراہم کی جاسکتی ہے وہ افغانستان کو دی جائے،پہلے شہباز شریف طے کرلیں ان کی جماعت کی قیادت کون کرے گا۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر ہے، افغانستان میں انخلا بڑا مسئلہ ہے اس میں پوری مدد کر رہے ہیں، دنیا افغانستان سے متعلق خطرات کو سمجھے، دنیا نے پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی، وزیر اعظم عمران خان نے جو بات کی وہ حرف بحرف درست ثابت ہوئی، دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، ان کی ناکامی کا انتظار نہ کرے۔ انتظامی اور مالی لحاظ سے جو مدد فراہم کی جاسکتی ہے وہ افغانستان کو دی جائے۔انہوں نے کہا کہ انخلا سے متعلق دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے، فیصلے طاقت کے بجائے عقل مندی سے کرنے چاہئیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھارت سے فنڈ مل رہے تھے،کالعدم ٹی ٹی پی نے جو دہشت گردی کی وہ بیرونی فنڈنگ کے بغیر ممکن نہ تھی، انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر 27ارب ڈالر ہو چکے ہیں، ترسیلات زر 29ارب ڈالر سے زائد ہو چکی ہیں، زرعی شعبے میں 11سو ارب کاشت کاروں کو ملے۔اپوزیشن کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ پہلے شہباز شریف طے کرلیں ان کی جماعت کی قیادت کون کرے گا، شادیاں ضرور کریں لیکن ہمارے پیسے سے نہ کریں، آپ کو پاکستان کے پیسے واپس کرنے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہوکر پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی، حکومت پاکستان نے کورونا کی صورت حال کو بہت زبردست طریقے سے کنٹرول کیا ہے صنعتی پیداوار کو بڑھا کر زرعی شعبوں میں کسان کو اضافی رقم دی ہے، تمام عشاریہ بتارہے ہیں کہ پاکستان استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ 3سال میں وفاق نے سندھ حکومت کو 19 سو ارب روپیہ دیا ہے یہ پیسہ نا اب تک کراچی میں لگا اور نا اندرون سندھ میں، صوبہ سندھ بدنظمی اور بحران کا شکار ہے، تمام صوبائی عہدیدار وفاق سے آنے والا پیسہ بیرون منتقل کرنے کے مشن پر ہیں، سندھ حکومت نا خود کام کررہی ہے نا وفاق کو کام کرنے دے رہی ہے۔
دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے،فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
