Saturday, May 9, 2026
ہومدنیاامریکہ کا کابل حملے کے مبینہ منصوبہ ساز کو ہلا ک کردینے کا دعویٰ

امریکہ کا کابل حملے کے مبینہ منصوبہ ساز کو ہلا ک کردینے کا دعویٰ

واشنگٹن ،امریکہ نے کابل حملے کے مبینہ منصوبہ ساز کو ہلا ک کردینے کا دعویٰ کردیا،پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر خودکش حملے میں ملوث داعش کا ایک منصوبہ ساز امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ جمعرات کے روزہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر175ہوگئی ہے جن میں 13 امریکی بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر خودکش حملے کے ذمہ دار داعش(خراسان)سے انتقام لینے کے امریکی صدر جو بائیڈن کے عزم پر 48 گھنٹے کے اندر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکی فوج نے ہفتے کے روز ڈرون حملہ کرکے حملے کے ‘منصوبہ ساز کو ہلا ک کردیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے ایک بیان میں کہا، ڈرون حملہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کیا گیا اور ابتدائی اشارے ہیں کہ ہم نے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔” انہوں نے مزید کہا،” ہم جانتے ہیں کہ اس حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔”واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کو کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس حملے میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 175 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔