ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

سی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں جاری، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دی گئیں۔
جمعہ کو سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور آپریشن کئے، ان آپریشنز کے دوران ابتدائی طور پر بری امام کے علاقے ڈھوک ٹاہلی نزد چائنہ ایمبیسی جاری غیر قانونی 5 چار دیواریاں، 3 واش رومز اور 1 کنکریٹ بلاکس کی دیوار مسمار کی گئیں۔ اسی طرح پنجگراں کے علاقے میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بناتے ہوئے 20 جھگیاں اور 1 سٹون وال بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے۔ علاوہ ازیں ترامڑی چوک میں 3 ریت بجری کے ٹھیے بھی ویل ڈوزر کی مدد سے ہٹادئیے گئے۔ بعدازاں رانا مارکیٹ سیکٹر F-6/3 کے عقب میں عارضی تجاوزات کو ہٹا تے ہوئے عوامی گزرگاہ کو خالی کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔