اسلام آباد،احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ دیا ،وزیراعظم کو بتا دیا مزید کام نہیں کرسکتا،رمیزراجہ اوراسدعلی پی سی بی بورڈ آف گورنرزکیلئے نامزد۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کر لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا۔اس حوالے سے احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی اور کو چیئرمین پی سی بی تعینات کردیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے فیصلے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔ بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق عمران خان چیئرمین کیلئے دو نام تجویز کیے ہیں، وزیراعظم کے بھیجے گئے ناموں پر بورڈ آف گورنرز حتمی فیصلہ کرے گا۔وزیراعظم نے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نامزد کردیا ہے، بورڈ آف گورنرز چند دن میں الیکشن کے ذریعے نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمیز راجہ الیکشن میں نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
