Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع

نئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع

اسلام آباد (سب نیوز)وزارت صنعت و پیداوار نے نئی انڈسٹریل پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی منظوری رواں ماہ وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح میں بتدریج کمی کا طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے اور نئی پالیسی کے تحت اگلے چار سالوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح کو بتدریج کم کر کے 5فیصد تک لایا جائے گا۔پرائمری بیلنس سرپلس ہونے کی صورت میں پانچویں سال سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کا فیصلہ بجٹ کے دوران کیا گیا تھا اور اس کی منظوری عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے۔نئی انڈسٹریل پالیسی کا بنیادی مقصد مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔